اردو | हिन्दी | English
107 Views
Politics

ڈالٹین گنج ،ہزاری باغ اور دمکا میں میڈیکل کالج جلد:رگھوور

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی 14 جون (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر خاندان، معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ ریاستی حکومت اسی سمت میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پوری ریاست میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم میں سدھار لانے کیلئے کئی کالج کھولے گی۔ اس کے علاوہ تین میڈیکل کالج ڈالٹین گنج، ہزاری باغ اور دمکا میں کھولے جائیں گے۔ جس کا سنگ بنیاد جولائی میں رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ باتیں منگل کورام گڑھ گورنمنٹ ویمنس انجینئرنگ کالج کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں مزید تکنیکی تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ یونیورسٹیاں کھولنے کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پہلے ہی ایل وائی فراہم کی جاچکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تکنیکی تعلیم مہیا کرانے کیلئے مستقبل قریب میں 100 نئے ڈگری کالج اور انجینئرنگ کالج کھولے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper