اردو | हिन्दी | English
315 Views
Dastarkhwan

ڈونٹ

pinkdonut
Written by Noor Amna

Taasir Urdu News Network| Updated on 6 Feb 2017

Dastarkhwan e Taasir

ڈونٹ:

اجزاء:
• اجزاء ڈو:
• میدہ ۔۔ تین پیالی
• خمیر ۔۔ ایک ساشے
• انڈے ۔۔ دو عدد
• چینی ۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
• پگھلا مکھن ۔۔ دو کھانے کے چمچے
• دودھ ۔۔ حسب ضرورت

• اجزاء ٹوپنگ:

• پگھلی چوکلیٹ ۔۔ آدھا پیالی
• رنگین اسپرنکلز ۔۔ آدھا پیالی
• دودھ ۔۔ 3-4 کھانے کے چمچے

ترکیب:

ایک پیالے میں خمیر چینی اور آدھی پیالی دودھ میں مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد آمیزے میں بلبلے بننے لگیں گے، مطلب خمیر کام کر رہا ہے۔ تمام اجزاء کو ملا کر گوندھ لیں اور پیزا جیسا ڈو بنالیں۔ پیالے میں ڈھک کر رکھ دیں۔ یہاں تک کہ اس کا سائز ڈبل ہوجائے۔ اس کے ڈونٹس بنائے جاسکتے ہیں۔ میدے کو 4/1 انچ موٹا بیل کر کوکیز کٹر سے ڈونٹس کاٹ لیں۔ درمیان میں چھوٹے کٹر سے سوراخ بنالیں۔ جب پورے١ڈو کے بعد ڈونٹس بن جائے تو ایک ٹرے میں ڈھک کر تیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ڈونٹس بھول کر ڈبل ہوجائیں تو پہلے سے گرم اوون میں سنہرا ہونے تک بیک کرلیں۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور پگھلی ہوئی چوکلیٹ سے اچھی طرح لگا دیں، کسی کو سادہ رہنے دیں اور کسی پر اسپرنکلز یا کینڈیز لگا دیں۔ ایک پیالے میں آئسنگ شوگر اور دودھ کا پیسٹ بنا کر دونٹس پر لگائیں۔ چند سیکنڈ میں چوکیلٹ اوار آئسنگ شوگر سیٹ ہوجائیں گے اب مزے سے ڈؤنٹس کھائیں۔

About the author

Noor Amna