اردو | हिन्दी | English
203 Views
Health

ڈپریشن اور مایوسی سے نجات کا آسان نسخہ

5
Written by Taasir Newspaper

وئیڈن کی اپپسلا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتا ہے اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کر کے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیر شعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہو جاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعوی ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper