اردو | हिन्दी | English
456 Views
Entertainment

کاجل کا کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار

kajol
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔یکم اکتوبر(یو این این)کاجل نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔کاجل اور کرن جوہر کا شمار بالی وڈ میں بہترین دوستوں کے طور پر ہوتا ہے اور جب بھی کاجل نے انکی فلموں میں لیڈ کاسٹ کے طور پر کام نہیں کیا وہاں ضرور وہ اس فلم میں خصوصی مہمان کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔لیکن اب کی بار ایسا ہونے نہیں جارہا ہے کیونکہ اجے دیوگن کی فلم شیوے بھی اکتوبر میں ہی ریلیز ہونے والی ہے اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی تاریخ بھی اس سے متصادم ہے۔لہذا اس مرتبہ کاجل کرن جوہر کی فلم میں اپنے مداحوں کو نظر نہیں آئیں گی۔اس سے قبل بالی وڈ میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم میں کاجل اور کنگ خان کچھ منٹ کیلئے جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم اب اس کی تردید ہوگئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کاجل کوئی بھی ایسا کام نہیں کر ے گی جوکہ ان کے شوہر کے مفادات سے تصادم کرتا ہو۔

About the author

Tariq Hasan