اردو | हिन्दी | English
364 Views
Entertainment

کاجول نے بھی فیس بک پر انٹری دے دی

kajol
Written by Tariq Hasan

ممبئی،2 اکتوبر (پی ایس آئی)لی ووڈ میں متعدد کامیاب فلمیں دینے والی صف اول کی اداکارہ کاجول بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم ‘‘شوے’’ کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی کی اورکہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹرسے اپنی تصویربھی شائع کی۔

About the author

Tariq Hasan