اردو | हिन्दी | English
292 Views
Entertainment

کار کبیرخان کی ایک اور بلاک بسٹر فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Salman-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔17مئی(یو این این ) ہدایت کار کبیرخان نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم کرنے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال جولائی سے ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہدایت کارکبیرخان ایک تھا ٹائیگر اوربجرنگی بھائی جان کے بعد ایک بار پھر بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے سلو میاں نے بھی حامی بھر لی ہے۔ ہدایت کار کبیرخان کا کہنا ہے کہ اس باران کی فلم سیاسی پس منظرسے زیادہ بڑی ہوگی جس میں سلمان خان اپنی اداکاری کو جوہردکھائیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغازجولائی سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایک تھا ٹائیگر اوربجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر قابل اطمینان بزنس کیا تھا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ہدایت کار اپنی فلم میں سلو میاں کے ساتھ کام کے خواہش مند ہیں

About the author

Taasir Newspaper