اردو | हिन्दी | English
183 Views
Entertainment

’کاش ہماری زندگی بھی آپ کی طرح ہوتی؟‘شاہ رخ خان

Shah-Rukh-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،13 اپریل (پی ایس آئی)شاہ رخ بالی وڈ کی چکاچوند کا پول کھولتے ہوئے کہتے ہیں ’ بہت سے نئے آرٹسٹ مجھ سے کہتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی آپ کی طرح ہوتی؟‘’میں ان تمام لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو، میری زندگی کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا، بڑی گاڑی میں آنے جانے اور بڑے بنگلے میں رہنا اسٹار بننا نہیں ہوتا۔‘شاہ رخ اپنی آنے والی فلم ’فین‘ کے پروموشن کے دوران اپنی زندگی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا اکثر لوگ فلمی ستاروں کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ان کی طرح ہوتی لیکن ان کی زندگی جینا آسان نہیں ہے۔’میں اپنے گھر میں صرف چار گھنٹے رہتا ہوں، مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میری گاڑی کی لائٹ کس طرح جلتی ہے۔ ؟ ’مجھے کئی مرتبہ سونے کا ٹائم نہیں ملتا، اسی لیے مجھے اپنی نیند گاڑی میں ہی پوری کرنی پڑتی ہے۔‘شاہ رخ کے مطابق پردے پر آپ کو بھلے ہی سب اچھا لگے لیکن اصل میں میری زندگی کسی جدوجہد سے کم نہیں اور یہ سب بہت کچھ قربان کرنے کے بعد ہی ملتا ہے۔یوں تو شاہ رخ کے کئی فین ہیں، لیکن شاہ رخ خود کو کمار گورو کا بہت بڑا فین مانتے ہیں۔فلموں میں آنے سے پہلے میں کمار گورو کو دیوانہ تھا، میں نے ایک دن میں ان کی فلم کے تین شو دیکھا کرتا تھا۔‘شاہ رخ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو کام نہ ملنے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے انھیں صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اپنی محنت کے بدلے جتنا ملے، اس میں خوشی تلاش کرنی چاہیے۔یش راج فلم کے بینر تلے بنی فلم ’فین‘ 15 اپریل کو ریلیز ہو گی جس کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper