اردو | हिन्दी | English
473 Views
Sports

کامیابی کیلئے بولڈ فیصلہ تو لینا ہی پڑے گا: وراٹ

India’s cricket player Virat Kohli smiles during a press conference ahead of the Asia Cup tournament in Dhaka, Bangladesh, Tuesday, Feb. 23, 2016. India will play with Bangladesh in the opening match of the five nations Twenty20 cricket event that begins Wednesday. (AP Photo/A.M. Ahad)
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کامیابی کی راہ پر شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہے ہندستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکامیوں سے ڈرنا نہیں چاہیے ۔اگر وہ بولڈ نہیں ہوں گے تو کبھی نہیں جان پائیں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔وراٹ نے رائل چیلنج اسپورٹس لانچ کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ پتہ نہیں کیوں، لوگ یہ مانتے ہیں کہ جو کچھ میں کر رہا ہوں، اس کے بارے میں مجھے سب پتہ ہے کہ میرے فیصلوں کا کیا نتیجہ ہو گا۔حال میں میدان میں ملی کامیابی سے لوگوں کا یہ اعتماد اور یقین بھی ہوا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا۔2016 میں نو ٹیسٹ جیت چکے وراٹ نے کہاکہ میں روایت کے برعکس کوئی فیصلہ کرتا ہوں تو مجھے بھی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ درست ہوگا کہ نہیں۔مجھے پتہ نہیں ہوتا کہ میں کامیاب ہوں گا کہ نہیں لیکن مجھے ایک بات جاننا ہوتی ہے کہ کامیابی کے لیے مجھے خطرہ لینا ہی پڑے گا۔اسٹار بلے باز نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف دو سال پہلے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہم نے ڈرا کی جگہ جیتنے کی کوشش کی اور ہار گئے ۔اس دن ہم تاریخ کو تبدیل کر سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔مجھے اس اقدام پر کوئی افسوس نہیں ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے حالات آنے پر میں دوبارہ وہی کروں گا۔میں جرات کے ساتھ آگے بڑھنے میں یقین رکھتا ہوں۔وراٹ نے کہا کہ میرے اور ٹیم کے لیے یہ سال کامیابی بھرا رہا۔نئے سال کے لئے بھی میرا یہی بنیادی منتر ہے ۔میں وہی کروں گا جو ہمیشہ کرتا آیا ہوں۔انہوں نے ایک نئی مہم کا بھی آغاز کیا کہ نوجوانوں کو اپنی زندگی میں جراتمند اوربا ہمت بننا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ، قدم چاہے کتنا بھی جرات مندانہ یا ڈراونا لگے ، لیکن جب وقت آتا ہے تو مجھے یہ قدم اٹھانا پڑتا ہے ۔میں نے اپنے خوف کوپیچھے چھوڑ دیا اور قدم اٹھانا پڑتا ہے ۔نئے سال کے لئے میرا منتر ہے کہ میں وہی کروں گا جو میں ہمیشہ کرتا آیا ہوں۔ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں اپنے دل کی بات سنوں گا، اپنے فیصلے کروں گا کیونکہ کسے پتہ کل ہم کون سی منزل، کون سا مقام پائیں گے ؟ پر ایک بات ضرور ہے ،اگر بولڈ نہیں کھیلیں گے ، تو کبھی نہ جان پائیں گے ۔

About the author

Tariq Hasan