اردو | हिन्दी | English
444 Views
Entertainment

کامیابی کیلئے والد کو سیڑھی نہیں بنا یا :شروتی ہاسن

شروتی-ہاسن
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،19 اپریل (پی ایس آئی) اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ وہ کامیابی اور ناکامی کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کی قائل ہیں۔ایک انٹرویو میں شروتی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے بالی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے اپنے والد کمل ہاسن کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ہے یہ سراسر غلط ہے انھوں نے کہا کہ والد چاہتے تھے کہ میں میوزک میں قسمت آزماؤں لیکن میری خواہش تھی کہ میں اداکاری کروں گی۔شروتی ہاسن نے مزید کہا کہ والد میری رہنمائی ضرور کرتے ہیں لیکن سفارش نہیں کرتے وہ کہتے ہیں اداکاری میں آئی ہوتو میری ناک نہ کٹوانا۔انھوں نے کہا کہ جب تک فلموں میں ہوں محنت اور میرٹ سے آگے بڑھنا چاہوں گی۔

About the author

Taasir Newspaper