اردو | हिन्दी | English
328 Views
Uncategorized

کامیاب طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی تقریب 16 جو لائی کو

HOTEL CHANKYA ME PRIVATE SCHOOLS AND CHILDREN WELFARE ASSOCIATION KA PRESS CONFRENCE
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 12 جو لائی ( پرمو دکمارپاٹھک) پرائیویٹ اسکولس اور چلڈرین ویلفیئر ایسو سی ایشن نے اپنا چھٹا عزت افزائی کی تقریب مور خہ 16 جو لائی 2016 صبح 9.00 بجے سے پٹنہ کے کر شن میموریل ہال میں منانے کافیصلہ لیاہے ۔سی بی ایس ای ، بی ایس ای بی اور دیگر بورڈو ں میں 10 ویں اور 12 ویں میں 90 فیصدنمبرات حاصل کرکامیابی حاصل کرنے والے بہارکے طلباء وطالبات کی اس عزت افزائی تقریب میں حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔یہ اطلاع ایسو سی ایشن کے صدر شمائل احمد نے ا خباری نمائندو ں کی پریس کانفرنس میں دی ۔بہار سرکارکے وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری کے ذریعہ طلباء وطالبات کی عزت افزائی کی جائے گی ۔اس تقریب میں وزیر او دھیش سنگھ وزیر مدن مو ہن جھا بھی مو جو د رہیں گے۔اور بچو ں کو ترغیب دے کر ان کاحوصلہ بڑھائیں گے۔ تقریب میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سنجے کمار سنگھ آئی اے ایس ، دیویش سہرا آئی اے ایس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اعلیٰ افسران اور ماہر تعلیم ودانشوران بھی موجو د رہیں گے۔ پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر شمائل احمد نے کہاہے کہ ان کاایسو سی ایشن گزشتہ 5 سالوں کی طر ح طلباء وطالبات کے ذریعہ اعلیٰ کامیابی حاصل کر نے کی سمت میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا پوری حمایت اور عزم کے ساتھ کوشا ں رہے گا۔ایسو سی ایشن کے نائب صدر اور سینٹ مائیکل اسکول کے پرنسپل فادر آرمس اسٹراگ نے کہاکہ سی بی ایس سی کے ٹاپرس ابھیشیک کمار اور آرش کو 11-11 ہزار رو پئے کے انعام سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔شمائل احمد نے یہ بھی بتا یاکہ اس تقریب میں ابھیا نند میتھس او لمپیاڈ کے آئندہ انعقاد کی اطلاع طلباو طالبات کو دیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper