اردو | हिन्दी | English
200 Views
Entertainment

کامیڈین کپل شرما نئے شومیں آج رات دھماکے دار کم بیک انٹری دینگے ، مخالف ٹی وی چینلز نے بھی سازش رچ دی

Kapil-Sharma
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،25اپریل(پی ایس آئی)چند مہینوں سے چھوٹی سکرین سے غائب کپل شرما آج ’دی کپل شرما شو ‘میں دھماکے دار انٹری کے ساتھ جلوہ نما ہونگے۔ دوسری جانب کپل شرما کی پرفارمنس سے خوفزدہ مخالف ٹی وی چینلز نے ان کا شو ناکام بنانے کے لئے ایک سازش بھی رچ دی ہے۔ مڈ ڈے ویب سائٹ کے مطابق کپل شرما کا نیا کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو ‘آج رات سے شروع ہو رہا ہے۔ دیگر چینل نے شائقین کو کپل شرما کے مزاحیہ شو کی جانب جانے سے روکنے کے لئے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ کپل شرما شو ناکامی سے دوچار ہے اور نہ صرف ان کے شائقین ان کاشو دیکھیں بلکہ ان کے شائقین میں اضافہ بھی ہو۔طویل انتظار کرانے والے کپل شرما کے اس شو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان پہلے مہمان ہونگے۔ یقینی طور پر ’کلرز ‘سے مبینہ طور پر کپل شرما کو نکالے جانے کے بعد ان پر نئے شو میں پرفارمنس کے لئے دباؤ ہے۔ جبکہ شو کے میزبان کپل شرما پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کرنے کے لئے پر اعتماد ہیں جسے دیکھ کر دیگر چینل پریشان ہو گئے ہیں اور دلچسپ مواد کے ساتھ کپل شرما کے کم بیک شو کا مقابلہ کرنے کے لئے آ رہے ہیں۔’کلرز ‘نے کپل شرما کے کم بیک شو کو خراب کرنے کے لئے اسی وقت میں ہی ’کامیڈی نائٹس بچاؤ‘دکھانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جبکہ رنویر ، پریانیکا اور دپیکا کی سپر ہٹ فلم ’باجی راؤ مستانی ‘بھی دکھائی جائے گی تاکہ شائقین کی توجہ ’کپل شرما شو ‘سے ہٹائی جا سکے۔ اینڈ ٹی وی کپل شرما کے کم بیک شو کے دوران ’سو یو تھنک یو کین ڈانس ‘کی پہلی قسط دکھائے گا جس کے میزبان میں مدھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ’زی ‘اپنے شائقین برقرار رکھنے کے لئے اس دورانیہ میں ’سا رے گا ما پا ‘دکھائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper