اردو | हिन्दी | English
834 Views
Entertainment

کامیڈی فلم میں کام کریں گے جان ابراہم

john1
Written by Tariq Hasan

ممبئی 12 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچو مین جان ابراہم کامیڈی فلم میں کام کریں گے ۔ بالی ووڈ میں جان کی شبیہ ماچو ہیرو کی ہے ۔ انہیں اکثر ایکشن فلموں کے آفر آتے ہیں لیکن گرم مسالہ، ہاوس فل ۔ 2 اور ویلکم بیک جیسی فلموں میں کام کرکے انہوں نے بتا دیا کہ وہ کامیڈی میں بھی پیچھے نہیں ھیں۔حالیہ برسوں میں جان ابراہم نے فورس اور شوٹ آ¶ٹ ایٹ وڈالا جیسی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے اور ان دنوں وہ پرمانو – دی اسٹوری آف پوکھرن میں کام کر رہے ہیں۔جان کو کامیڈی فلمیں بھی راس آتی ہیں اور اسی لئے وہ ایک اور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan