اردو | हिन्दी | English
290 Views
Politics

کانگریس ایک نظریہ ہے: اشوک چودھری

Ashok-Choudhary
Written by Taasir Newspaper
ریاستی حکومت انتہائی پسماندہ مسائل کے حل کے لئے پابند عہد

پٹنہ 22 جون ( طارق حسن) بہارپردیش کانگریس کمیٹی انتہائی پسماندہ طبقہ سیل کے زیر اہتمام تشکیل نو ریاستی مجلس عاملہ کے کارکنان کی میٹنگ کانگریس ہیڈ کواٹر صداقت آشرم میں ہوئی ۔میٹنگ کی صدارت کانگریس انتہائی پسماندہ طبقہ کے پردیش نائی کندن گپتانے کی۔اس موقع سے منعقد ایک خصوصی پرو گرام کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی پارٹی صدر اور حکومت بہارکے وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چو دھری نے کہاکہ انتہائی پسمادندہ کو کانگریس پارٹی کو جوڑے بنا بہارکانگریس پارٹی کی مضبوطی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔اس موقع سے منعقد جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پردیش صدر کانگریس اور وزیر تعلیم ڈاکٹر اشو ک چو دھری نے کہاکہ کانگریس ایک نظریہ ہے اور ہمارے آبا وجداد نے لمبی لڑائی اور جدو جہد کے بعد وطن کوآزادی دلائی۔ ملک کی آزادی کے بعداس ملک کی تعمیر نو میں بھی کانگریس پارٹی نے اپنا براکردار پیش کیا۔ ڈاکٹر چو دھری نے کہاکہ پردیش صدر انتہائی پسماندہ مسائل کو سنجیدگی سے لے گی اور اس کے حل کیلئے پابند عہد ہے ۔ میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے بھائی کندن گپتانے کہاکہ انتہائی پسماندہ طبقہ کو مین اسٹریم سے جوڑ نے کیلئے تعلیم اور سیاسی حصہ داری کیلئے خصوصی تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper