اردو | हिन्दी | English
158 Views
Entertainment

کترینہ، سدھارتھ ’بار بار دیکھو‘ کے پروموشن میں مصروف

KAITRINA
Written by Tariq Hasan

ممبئی،یکم ستمبر(پی ایس آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا اپنی فلم کی پروموشن کیلئے جے پور پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا اپنی نئی آنے والی فلم ’بار بار دیکھو‘کی پروموشن کیلئے جے پور کی یونیورسٹی گئے جہاں انہوں نے نہ صرف مداحوں کے ساتھ ڈانس کیا بلکہ سیلفیاں بھی لیں جبکہ جے پور کے میٹرو اسٹیشن پر فلم کے گانے ’کالا چشمہ‘پر رقص کیا اور فینز کے ساتھ گھل مل گئے۔نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔کرن جوہر، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پرڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال 9ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

About the author

Tariq Hasan