اردو | हिन्दी | English
789 Views
Entertainment

کترینہ، سدھارتھ کی فلم ‘’باربار دیکھو‘کے پہلے گانے کی ویڈیو

Katrina-Kaif
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،28 جولائی(پی ایس آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’بار بار دیکھو‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا پر فلمائے جانے والے گانے’کالا چشمہ‘کو امرارشی، بادشاہ اور نیہا ککرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول امرک سنگھ اور کمار نے لکھے ہیں۔کرن جوہر، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پرڈیوس کردہ اس فلم میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور ا شامل ہیں۔فلم رواں سال 9ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

About the author

Taasir Newspaper