اردو | हिन्दी | English
154 Views
Entertainment

کترینہ کیف کی ویب سائٹ فیس بک پردھماکے دار انٹری

k
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔18جولائی(یواین این )بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک دھماکے دارپرانٹری دے دی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی اوراس کے موقع پرانہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پردھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائک کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پراپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیوبھی شئیرکی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper