اردو | हिन्दी | English
554 Views
Entertainment

کرن جوہر پاکستانی اداکارہ صنم سعید کے مداح نکلے

Karan-Johar-and-Sanam-Saeed
Written by Taasir Newspaper

ممبئی: پاکستانی اداکار ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی داد وصول کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی تعریفوں میں مصرصے سے پاکستانی ڈرامے نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں اور اگر آپ کو یاد ہو تو اداکار فواد خان نے بھی بالی ووڈ میں اتنی بڑی جگہ ‘ہمسفر’ اور ‘زندگی گلزار ہے’ جیسے بہترین ڈراموں میں کام کرنے سے حاصل کی۔ اب ایسا لگتا ہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان سمیت کئی دوسرے اداکار جو بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں ان کے بعد صنم سعید بھی جلد بالی ووڈ میں کام کرتی نظر آئیں گی کیوں کہ اداکارہ نے کرن جوہر کو اپنی بہترین اداکاری سے کافی متاثر کیا ہے۔ صنم کا کامیاب پاکستانی ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ اس وقت ہندوستانی چینلز پر نشر کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک مڈل کلاس گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کو ہندوستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے جس کی وجہ اس میں فواد خان کا ہونے کے ساتھ ساتھ صنم کی مضبوط اداکاری بھی ہے۔ کرن جوہر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنم سعید کو فالو کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ میں ان کی بہترین اداکاری کی تعریف بھی کر ڈالی۔وف ہیں۔ ہندوستانی چینل زندگی پر ایک طویل عر

About the author

Taasir Newspaper