اردو | हिन्दी | English
420 Views
Entertainment

کرینہ کے ماں بننے کا بے صبری سے انتظار ہے، کرشمہ

karismakapoor
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،28 اگست (پی ایس آئی)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے پہلے بچے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم سب کے لیے اچھی خبر آنے والی ہے۔ ہمارا خاندان بچے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کرشمہ نے کہا کہ وہ گھر اور بچوں کے ساتھ مصروف ہیں تاہم اگر مناسب اسکرپٹ ملے تو وہ حامی بھر سکتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper