اردو | हिन्दी | English
108 Views
Politics

کس کے سر ہوگا تاج،فیصلہ آج

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرل اور پڈوچیری میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی اور دوپہر تک تصویر صاف ہوجائے گی

نئی دہلی18 مئی (ایجنسی): ملک کی پانچ ریاستوں مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرل اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے نتائج جمعرات کو سامنے آئیں گے۔ اس انتخابی جنگ میں کس کی جیت ہوئی اور کس کی ہار یا کس کے سر پر سجے گا تاج یہ فیصلہ کل دوپہر تک ہوجائے گا۔ حالانکہ رجحان کا پتہ تو صبح 9 بجے سے ہی ملنے لگے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور یہ کام سہ پہر 3 بجے تک پورا ہوجائے گا۔ آخری مرحلے کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد 16 مئی کی شام کو مختلف ٹی وی چینلوں پر دکھائے گئے اکزٹ پول میں آسام ، تمل ناڈو اور کیرل میں اقتدار کی تبدیلی کے آثار بتائے گئے تھے۔ جبکہ شمال مشرقی ریاست آسام میں پہلی بار کمل کھلنے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ روایتی طور پر کانگریس کے قبضے والی ریاست کیرل اب اس کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ تمل ناڈو میں اس بار جئے للتا کی پارٹی انا ڈی ایم کے پر اس بار ڈی ایم کے اتحاد کو سبقت ملے گی۔ اکزٹ پول میں صرف مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی دوبارہ جیت کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper