اردو | हिन्दी | English
546 Views
Appointment

کمیشن کی سفارش 100 دن میں نافذ کریں گے : کیجری وال

kejriwal-iranian-new-year-115_647_031916080248_111216025703
Written by Tariq Hasan

امرتسر، 30 دسمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے ملازمین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر 100 دنوں کے اندر اجرت کمیشن کی سفارشات نافذ کی جائیں گے ۔مسٹر کیجری وال نے آج یہاں کہاکہ عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے پر ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ اجرت کمیشن کی رپورٹ 100 دنوں میں نافذ کردی جائے گی۔مسٹر کیجری وال نے کہاکہ جب بھی مرکزی حکومت کی طرف سے اپنے ملازمین کے ڈی اے میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے پنجاب میں نافذ کرنے میں تقریبا 6 ماہ لگ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملازمین کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن اگر مرکزی حکومت کی طرف سے ایسی کوئی ترمیم کرے گی تو عام آدمی پارٹی حکومت اسے ایک ماہ کے اندر اس تاریخ سے نافذ کرے گی۔مسٹر کیجری وال نے کہا کہ پنجاب میں اب تک اکالی۔ بی جے پی اتحاد اور کانگریس کی حکومت کی طرف سے ملازمین کے ساتھ صرف دھوکہ دہی کی گئی اور اپناحق مانگنے پر ملازمین کو پولس کی لاٹھیاں کھانی پڑیں۔

About the author

Tariq Hasan