اردو | हिन्दी | English
297 Views
Bihar News

کنکڑ باغ میں ڈزنی لینڈ میلہ 12 فروری تک

DSC02552
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 28 جنوری (پرمود کمار پاٹھک)پٹنہ کا باوقار فن پارک اورڈزنیلینڈمیلہ اب کنکڑ باغ کے رینبو میدان میں 12 فروری تک چلے گا۔جس میں ممبئی کا مشہور چلڈرین واٹر بوٹنگ بچو ں کیلئے سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث ہو گا۔یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں دی گئی ہے ۔فن پارک اور ڈزنیلینڈ میلہ کے ذمہ دار وکی پانڈے نے بتایاہے کہ بچوں کی بھیڑ، سرسوستی پو جا اور لگن کوذہن میں رکھ کر میلہ کو 12 فروری تک کیلئے بڑھایاگیاہے ۔میلے کاسب سے زیادہ دلچسپ چلڈرین واٹربوٹنگ میں 4 سے 10 سال تک کے بچے ایک ساتھ لطف اندو ز ہوسکیں گے۔اس کے علاوہ تفریح کیلئے طر ح طر ح کے جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔جن میں ٹورا ٹورا، بریک ڈانس ، جوائنٹ وھیل، سلمبو، میری کولمبس ،آکٹو پس ،ڈریگن ٹرین ایرو پلین ، مینی ٹرین ،گھوم بائک ، میکی ماﺅس، بال ونشی ، کڈس رائیڈ ،کے علاوہ 3 ڈی شو بڑے پردے پردکھا یا جا تاہے ۔اس میلے کی ایک دو سری خصوصیت یہ ہے کہ اس میں لائٹنگ کاانتظام اس طر ح سے کیاگیاہے کہ رات اوردن کا امتیاز تقریباً ختم ہوگیاہے۔

About the author

Tariq Hasan