اردو | हिन्दी | English
324 Views
Entertainment

کنگنا رناوت راج کمار ہیرانی کی فلم میں کامیڈین بنیں گی

Kangana-Ranaut
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔ 26 مئی (یو این این) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت معروف فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم ’’کٹی بٹی‘‘کی ناکامی کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم کی تلاش میں ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے پینگیں بڑھانا شروع کی تھیں جب کہ انہوں نے ہدایتکار راجو ہیرانی کے گھر تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس کے بعد اب یہ کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں اورانہوں نے اداکارہ کنگنا کو اپنی فلم میں کردار کی پیشکش کردی ہے۔ جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کا حتمی اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔




About the author

Taasir Newspaper