اردو | हिन्दी | English
162 Views
Politics

کنہیا اور عمر کے خلاف کارروائی پر روک،تحریک ختم کرنے کی ہدایت

Kanhaiya-Kumar
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 13 مئی (سیدشمیم) دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ کنہیا کمار اور عمر خالد سمیت تمام طلبا کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائی پر روک لگادی ہے۔ اس سے قبل طالب علم یونین صدر کنہیا کمار سے طلبا کے ذریعہ جا رہی بھوک ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے کہا ۔عدالت نے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی تادیبی کارروائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اسی وقت سماعت کرے گی جب وہ تحریک ختم کریں گے ۔جسٹس منموہن نے یہ ہدایت کنہیا اور دیگر کی طرف یونیورسٹی کی تادیبی کارروائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کے دوران دی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت طالب علم رہنماؤں کی جانب سے اس بارے میں طلاع موصول ہونے تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کنہیا سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایک حلف نامہ بھی دیں جو یونیورسٹی میں کام کاج آسانی سے چلنے دینے اور کوئی

About the author

Taasir Newspaper