اردو | हिन्दी | English
250 Views
Sports

کوہلی اور ڈی ویلیئرزکے دھمال سے بنگلور نے گجرات کو ہرایا

Virat-Kohli
Written by Taasir Newspaper

بنگلور ۔ 14 مئی (یو این این) رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے بازوں اے بی ڈی ویلیئرز اورورٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی اورریکارڈ شراکت داری کی بدولت بنگلور نے گجرات لائنس کو144 رنز سے بری طر ح ہرادیا۔ کوہلی اور ڈی ویلیئرزنے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) تاریخ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے رواں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے خلاف 229 رنز کی شراکت جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی انہی دونوں بلے بازوں کے پاس تھا، دونوں نے گزشتہ برس منعقدہ لیگ میں دوسری وکٹ میں 215 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ بھارت میں جاری لیگ میں گزشتہ روز گجرات لائنز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیل ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے لیکن کوہلی اور ڈی ویلیئرز نے جارحانہ بیٹنگ کر کے حریف باؤلرز کی درگت بنا ڈالی، دونوں بلے بازوں کے سامنے لائنز کے باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے، ویلیئرز اور کوہلی نے دوسری وکٹ میں 229 رنز کی شراکت قائم کی جو کہ لیگ کی تاریخ میں وکٹوں اور رنزوں کے حساب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔ دونوں بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں، ویلیئرز 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوہلی 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا مقام تبدیل کرنے پر غور
کراچی،14 مئی(پی ایس آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اخراجات کے باعث متحدہ عرب امارات کو ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تذبذب کا شکار ہے اور رواں سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو سری لنکا منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے ایک ٹیسٹ میچ کو سری لنکا منتقل کیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا۔

About the author

Taasir Newspaper