اردو | हिन्दी | English
516 Views
Sports

کوہلی نے یونس خان کو پیچھے چھوڑ ا

kohli
Written by Tariq Hasan

دھرم شالہ، 17 اکتوبر (یو این آئی)ا سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی بلے باز یونس خان کو زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس کے ساتھ ہی کوہلی ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 33ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔یونس خان نے 7249 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی نے 7297 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 25 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

About the author

Tariq Hasan