اردو | हिन्दी | English
116 Views
Sports

کوہلی کا حسن ڈار کیلئے ویڈیو پیغام

Virat-Kohli
Written by Taasir Newspaper

کراچی، 28 جولائی (یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ اسٹار اور ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے ٹاپ امپائر علیم ڈار کے بیٹے حسن ڈار کے لیے ایک ویڈیو پیغام دیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وراٹ نے اپنے پیغام میں کہاکہ اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ لگے رہو اور خود پر یقین رکھو۔واضح رہے کہ علیم ڈار اور وراٹ کوہلی ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہیں جہاں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے ۔وراٹ کوہلی نے حسن ڈار کو کہا کہ جب بھی علیم ڈار ہندوستان میں کسی میچ کی امپائرنگ کے لیے آئیں تو وہ بھی ان کے ساتھ آئیں اور ان سے ملاقات کریں۔انھوں نے حسن ڈار کو اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ دینے کا بھی وعدہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper