اردو | हिन्दी | English
328 Views
Entertainment

کپل شرما کونریندرمودی کوآئینہ دکھانے پروضاحتیں دینا پڑگئیں

kapil-sharma
Written by Tariq Hasan

ممبئی،11 ستمبر (پی ایس آئی)معروف کامیڈین کپل شرما نے ممبئی کے میونسپل حکام کی جانب سے رشوت مانگنے پر وزیراعظم نریندرمودی کوان کے انتخابی نعرے یاد کیا دلائے انہیں اپنا تعلق بی جے پی مخالف جماعت سے نہ ہونے کی وضاحتیں دینا پڑ گئی ہیں۔خبروں کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، رشوت طلب کئے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی، کوئی انہیں نریندری مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بی جے پی کو برا بھلا کہہ رہا تھا، صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ، وہ وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا، جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی، وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے، وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے، وہ وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں، وہ قانون پسند شہری ہیں، انہیں بھارت کے سرکاری اداروں میں رشوت پرغصہ آگیا تھا اور اس کا اثطہار انہوں نے سوشل میڈیا پرکردیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan