اردو | हिन्दी | English
329 Views
Politics

کیجریوال نے ویڈیو جاری کر کے کی اپیل ، گجرات میں بی جے پی حکومت کے خلاف ہوں متحد

456285-kejriwal-attacks-bjp
Written by Taasir Newspaper

21 July 2016

Taasir Urdu News Services, Ahmadabad

آحمد آباد: اونا کےد ورہ سے قبل عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے تمام برادریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گجرات میں بی جے پی حکومت کے خلاف متحد ہوں۔ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان آشوتوش کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کیجریوال نے دلت نوجوانوں سے خودکشی کی کوشش نہ کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اونا کے واقعہ کے معاملہ پر ریاست میں کئی مقامات پر جاری مظاہروں کے دوران اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد دلت نوجوان خودکشی کی کوشش کرچکے ہیں ۔کیجریوال کل اونا جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں دلت برادری کے کچھ نوجوانوں کو اتنی بری طرح پیٹا گیا کہ اس نے لوگوں کے دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جس نے بھی ویڈیو دیکھا، وہ اس واقعہ پر سوال اٹھا رہا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ کس طرح گجرات میں کئی مقامات پر دلت برادری کے نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

کیجریوال نے کہا کہ یہ صرف دلت برادری کے ساتھ نہیں ہو رہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں کی حکومت دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو بھی دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاٹيدار کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا مظاہرہ پرامن تھا، لیکن پولیس نے تشدد کا سہارا لیا اور حکومت نے کئی نوجوانوں کو غداری کے الزام میں جیل میں بند کر دیا۔

About the author

Taasir Newspaper