اردو | हिन्दी | English
131 Views
Politics

کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،راوت حکومت مستعد

harish-rawat
Written by Tariq Hasan

دہرادون08 ستمبر (ایجنسی): کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد راوت حکومت پوری طرح الرٹ ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہریش راوت کے مطابق اس طرح کی حرکت کرنے والے لوگوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ شرارت پسند تھے ان کے ہر منصوبے کو ناکام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آگے بھی ایسے لوگوں کے منصوبوں کو ناکام بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتراکھنڈ پولس کے ساتھ ہی انٹلی جنس بھی پوری طرح مستعد ہے۔ ان کے کانوڑ اور کمبھ کے دوران بھی شرپسندوں کے منصوبوں کا ناکام بنایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کی ساز ش ہے جسے ناکام بنادیا جائے گا۔

About the author

Tariq Hasan