اردو | हिन्दी | English
170 Views
Politics

کیرانہ اور متھرا کو بلا وجہ ایشو بنایا جا رہاہے:اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

جونپور21جون(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے مرکزمیں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پرکیرانہ اور متھرا کو بے وجہ مسئلہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے آج جواہرباغ سانحہ کی سی بی آئی تحقیقات سے انکار کیا۔متھرا کے جواہرباگ سانحہ کے دوران شہید ہوئے تھانہ انچارج سنتوش یادو کے گاؤں کیوٹلی پہنچے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اب کوئی مسئلہ نہیں رہ گیاہے۔وہ کیرانہ سے لوگوں کے مبینہ نقل مکانی اور متھرا کے جواہرباغ سانحہ کو بے وجہ مسئلہ بنا رہی ہے۔ترقی کی بات کرنے والی بی جے پی اب اپنے کردار پر اتر آئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ متھرا کے جواہرباگ کے واقعہ کی سی بی آئی جانچ نہیں ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper