اردو | हिन्दी | English
99 Views
Bihar News

کیسری ناتھ ترپاٹھی سنبھالیں گے بہار کے گورنر کی ذمہ داری

kesri
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 20؍جون(آئی این ا یس انڈیا )مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی دوسری بار بہار کے قائم مقام گورنر کے طور پر 22؍جون کو پٹنہ کے گورنر ہاؤس میں منعقد تقریب میں حلف لیں گے۔بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کے 16؍اگست 2015میں بہار کے گورنر بننے سے قبل کیسری ناتھ ترپاٹھی ہی 27؍نومبر 2014سے قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔بہار کے گورنر رام ناتھ کووند نے منگل کو صدر سے ملاقات کرکے استعفی دے دیاہے ۔صدر پرنب مکھرجی نے کیسر ی ناتھ ترپاٹھی کو مغربی بنگال کے ساتھ بہار کے بھی گورنر کی ذمہ داری سونپی ہے۔کووند مرکز میں حکمراں این ڈی اے کی جانب سے صدر کے لیے 17؍جولائی کو ہونے والے انتخابات کو لے کر 23؍جون کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔این ڈی اے کے پاس اکثریت ہونے کی وجہ کووند کا پٹنہ کے گورنر ہاؤس کوچھوڑنے کے ساتھ نئی دہلی کا رائے سینا یعنی صدارتی محل جانا بھی طے مانا جارہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper