اردو | हिन्दी | English
181 Views
Politics

کینسر جیسے مرض کی روک تھام اور علاج بہت ضروری: اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ ، 8 مئی (آفاق عالم) اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا آج کہ کینسر کی بیماری بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور ایسے میں اس کی روک تھام اور علاج کی بہت ضرورت ہے ۔مسٹر اکھیلیش یادو نے آج یہاں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں تعمیر شدہ دو نئے پیڈیاٹرک کینسر وارڈوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی سرکار ریاست میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس سہولت کی فراہمی کے لئے ‘ ہلیپنگ ہینڈس’ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر سے اب کینسر سے متاثرہ بچوں کا بہتر طریقے سے علاج کیا جا سکے گا۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سماج وادی حکومت مسلسل قدم اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں صحت کی خدمات کے تئیں کے جی ایم یو اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی ملک کی سب سے پرانی اور مشہور طبی تعلیم اداروں میں سے ایک ہے ۔ اس کے تربیت یافتہ طالب علم پوری دنیا میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ج
ب بھی ریاست میں سماجوادی حکومت رہی، خواہ وہ نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کی قیادت والی حکومت ہو یا موجودہ حکومت، سب نے اس ادارے کی خصوصیات میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper