اردو | हिन्दी | English
300 Views
Sports

کیون پیٹرسن پنڈلی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر

کیون-پیٹرسن-پنڈلی
Written by Taasir Newspaper

پونے، 24؍اپریل(آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے سابق اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کے باقی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے، جس سے رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی مہم کو پٹری پر لانے کی امیدوں کو کرارا جھٹکا لگاہے ۔جمعہ کو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ہوئے میچ میں پیٹرسن کی دائیں پاؤں کی پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی ، جس کی وجہ سے انہیں میدان کے باہرلے جایا گیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤ نٹ پر اعلان کیا کہ وہ آئی پی ایل کے بچے ہوئے میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ اس 35سالہ کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھاکہ اوور اینڈ آؤٹ، انڈیا۔ چوٹیں کام کا حصہ ہیں۔میری پنڈلی کافی سنگین طریقہ سے زخمی ہو گئی ہے۔اتنے اچھے کھلاڑیوں کو چھوڑ کر جانا افسوسناک ہے لیکن اپنے خاندان کے پاس واپس آنے سے خوش ہوں۔لندن میں گرمیا ں ہوں گی۔نومبر تک چھٹیاں۔اب الوداع، سبھی کو بہت پیار، کے پی۔انہوں نے اس واقعہ کے بعد فیس بک پر ڈریسنگ روم کی وہیل چیئر پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس میں ان کی پنڈلی بندھی ہوئی تھی اور انہوں نے اس بات پر افسوس بھی اظہار کیا۔ پیٹرسن نے کل ایک اسکین کرایا جس میں ان کی چوٹ کے سنگین ہونے کی تصد یق ہو گئی۔پیٹرسن نے آسٹریلیا میں 2013-14ایشز سیریز میں ملی 0.5کی شکست کے بعد سے انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلا ہے ، انہوں نے آئی پی ایل کی چار اننگوں میں 119.67کے اسٹرائک ریٹ اور 36.50کی اوسط سے 73رن بنائے ہیں۔سپرجائنٹس اپنے پہلے سیشن میں پوائنٹس ٹیبل میں چار میچوں میں تین شکست سے نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper