اردو | हिन्दी | English
564 Views
Sports

کے کے آر پر جیت کے بعد روہت شرما نے بنچ اسٹرےنتھ کی تعریف کی

263018
Written by Tariq Hasan

کولکا تہ، 14مئی (آئی این ایس انڈیا )کولکا تا نائٹ رائیڈرس کو اس کے گھریلو میدان (ایڈن گارڈن )پر شکست دینے کے بعد اب ممبئی انڈینس کا حوصلہ بلند ہے۔گزشتہ رات ٹیم کی شاندار جیت کے بعد کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے بنچ اسٹرےنتھ کی تعریف کی ،کیونکہ ٹیم کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر اتری تھی۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ میں یہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 9 رنوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی دو ٹیموں کے اس مقابلے میں ممبئی کے 174رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم ہاردک پانڈیا(22رن پر2 وکٹ)، آر ونے کمار (31رن پر 2 وکٹ)اور ٹم سا¶تھی (39رن پر2 وکٹ)کی عمدہ گیندبازی کے سامنے 8 وکٹ پر 164رن ہی بنا سکی۔کے کے آر کا کوئی بلے باز اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرسکا ، ٹیم کی جانب سے منیش پانڈے نے سب سے زیادہ 33رن جبکہ کولن دی گرےنڈہوم نے 29رن بنائے ، کرس لن نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ممبئی نے رائیڈو( 63)اور تیواری (52)کی نصف سنچرےوں اور دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 61رنوں کی شراکت کی مدد سے پانچ وکٹ پر 173رنوں کا مشکل اسکور کھڑا کیاتھا ۔روہت نے میچ کے بعد کہاکہ ہم نے اچھی بلے بازی اور پھر اچھی گیند بازی کی۔ہماری بنچ اسٹرےنتھ شاندار ہے۔کئی اہم کھلاڑی نہیں کھیلے اور ان کی جگہ لینے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کے کے آر کے رنوں کی رفتار اچھی تھی، لیکن مسلسل وکٹ گراکر ہم میچ میں بنے رہے، ہم نے اپنی حکمت عملی کو صحیح طرح سے لاگو کیا۔

About the author

Tariq Hasan