اردو | हिन्दी | English
159 Views
Indian

گائے کا گوشت فروخت کرتے دو سگے بھائی راجو اور رامو گرفتار

Untitled-1 copy
Written by Taasir Newspaper

رانچی، 30اپریل (معیز الدین خان)۔ ملک بھر میں بڑھ رہے گؤ رکشکوں کے حملوں کے درمیان جھارکھنڈ پولیس نے پلانڈوندی کے پاس دو لوگوں کو گائے کے گوشت کی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔سیاست ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق گرفتار کئے گئے لڑکے کا نام راجو اور رامو ہے۔ دونوں سگے بھائی ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے پانچ کلو گوشت، ٹانگی، چھرا سمیت نقد 45 سو روپے برآمد کئے ہیں۔ملزم راجو کے مطابق کہ وہ جیاین کالج دھروا میں بی اے پارٹ تھرڈ کا طالب علم ہے، جبکہ رامو ڈان باسکو کوکر سے آئی ٹی آئی کر رہا ہے۔ گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے، گھر کا خرچ بمشکل چل پا رہا ہے۔ دونوں نے بتایا کہ کالج میں فیس جمع کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے، لہذا گھر کے جانوروں کو ہی کاٹ کر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کچھ پیسے آجائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گوشت 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کر رہے تھے۔فی الحال ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper