اردو | हिन्दी | English
164 Views
Politics

گرام روزگار سیوکوں کے اعزازیہ میں اضافہ

akhilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ 24 ستمبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے گرام روزگار سیوکوں کے اعزازیہ کو 3630 روپئے سے بڑھا کر 6000 روپئے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ گرام روزگار سیوکوں کے دیگر مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور فیصلے کو جلدا ز جلد نافذ کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے کہا جائے گا۔ دیہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے آنگن باڑی کی ملازماؤں، سہائیکاؤں ،آشا بہوؤں اور گرام روزگار سیوکوں وغیرہ کے وفود اپنے مطالبات کو لے کر ملے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے ان کنٹریکٹ ملازمین کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں غور کرنے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے جو ملازمین کے مطالبات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ڈیڑھ ماہ میں اپنی سفارش پیش کرے گی۔

About the author

Tariq Hasan