اردو | हिन्दी | English
174 Views
Bihar News

گلفشاں جبیں نے کی عازمین حج کی خدمت

suggan
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 6مئی (اسٹاف رپورٹر)۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کی معزز رکن اور وارڈ نمبر 53 کی امیدوار گلفشاں جبیں عرف سگن اس سال سفر حج پر روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں آج انہوں نے پٹنہ حج بھون میں منعقد تربیتی میٹنگ میں شرکت کی۔ صبح سے شام تک موجود رہ کر گلفشاں جبیں نے عازمین حج کی خدمت کی اور ان سے دعائیں لیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں عازمین حج کی خدمت میں رہ کر انہیں قلبی ،روحانی اور ذہنی سکون ملا۔ واضح ہوکہ گلفشاں جبیں دوبار عمرہ بھی کرچکی ہیں اور بہت ہیں ۔ وہ صوم و صلوٰۃ پابند بھی ہیں۔ گلفشاں نے بتایا کہ اس بار ان کے اکلوتے فرزند ارجمند بھی سفر حج میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper