اردو | हिन्दी | English
625 Views
Technology

گلوبل وارمنگ میں انتہائی اضافہ، عالمی رہنماؤں کیلئے تباہ کن پیغام

3
Written by Taasir Newspaper

اقوام متحدہ کی ادراے برائے موسمیاتی تبدیلی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت خطرناک حد تک بلندہورہا ہے جو ایک انتہائی ابتر صورتحال ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ کا اس حد تک بڑھ جانا عالمی رہنماؤں کے لیے ایک تباہ کن پیغام ہے ، ورلڈ میڑولوجیکل تنظیم کافی سخت الفاظ استعما ل کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ااس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز زمین کو ختم کررہیں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عالمی رہنماؤں کو پیرس معاہدے کے تحت گرین ہاؤس گیسز میں کمی کرنے پر جلداز جلدعمل درآمد کر نا ہوگا ورنہ مستقبل میں جو ہوگا وہ نظر آرہا ہے۔رپورٹ میں 2015 کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ 2015 دنیا کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں غیر معمولی طوفانوں، بارشوں م سیلابوں،سائیکلونز اور ہیٹ ویوزکا سامنا کرنا پڑا جس کے اثرات اس برس بھی ہونگے۔دوسری جانب سروے کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 6کڑور60لاکھ برس قبل سے بھی بلند ہوچکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper