اردو | हिन्दी | English
119 Views
Bihar News

گنگا ندی میں 4 بچے غرقاب،مچا کہرام

ganga
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 07 مئی (طارق حسن): پٹنہ کے گائے گھاٹ کے پاس گنگا ندی میں 5 بچے ڈوب گئے۔ ان میں سے ایک کو لوگوں نے بچالیا ہے۔ جبکہ خبر لکھے جانے تک دیگر 4 بچوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گورو، روہت ، وجئے ،راہل دوبے اور منا نام کے پانچ بچے اپنی فیملی کے ساتھ گنگا ندی آئے تھے ۔ ان میں سے تین لڑکے گائے گھاٹ دنکا کوچا اور دو لڑکے پوسٹل پارک کے رہنے والے تھے۔ اتوار پوجا ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین اپنے خاندان والوں کے ساتھ گنگا ندی میں پوجا پاٹھ کرنے آئی تھیں۔ اسی دوران بچے ندی میں چلے گئے ، نہانے کے دوران پانچ بچے گہرے پانی کی زد میں آگئے اور ڈوبنے لگے۔ بچوں کو ڈوبتا دیکھ ندی کنارے کہرام مچ گیا۔ بچوں کے گھر والوں کے بیچ چیخ پکار مچ گئی۔ مقامی لوگ بچوں کو بچانے کیلئے ندی میں اترے لیکن تب تک چار بچے ڈوب چکے تھے۔ ایک بچے کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

About the author

Taasir Newspaper