اردو | हिन्दी | English
143 Views
Politics

گورنر بہار کے ہاتھوں دو میتھلی کتابوں کا اجراء

Ram-Nath-Kovind
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 02 جون (طارق حسن) گورنر بہار رام ناتھ کووند نے آجی میتھلی زبان میں لکھی گئی دو کتابوں ’’متھلی آاور پانچ ٹھاکر‘‘ اور’’ او کویتا کی‘‘کو راج بھون کانفرنس ہال میں اس کااجراء کیادونوں کتابوں کا اجراء کرتے ہوئے گورنر کووند نے کہاکہ میتھلی ادب ملک کی دیگر سبھی عوامی زبانوں میں قومی زبان ہندی کو خوشحال بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ’’را م چرت مانس‘‘ کی بے حد عوامی مقبولیت کی بنیاد اس کا عوامی زبان میں تخلیق ہونا بھی ہے۔ گورنر نے کہا کہ پورے ہندوستان اور ہندوستانی آئین ہمیں مساوات وایک مہذب سماج کی تعمیر اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں تمام زبانوں میں ہندوستانی ادب سے بھی ہمیں امن بھائی چارہ اور دوستی کا پیغام ملتا ہے پروگرام میں اپنا خیال رکھتے ہوئے مرکزی وزیر اورراجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر سی پی ٹھاکر نے کہا کہ معاشی خود کفالت سے محروم متھلا کی سرزمین ثقافت اور ادب کی شکل سے نہایت خوشحال اور ترقی یافتہ رہی ہے ڈاکٹر ٹھاکر نے متھلا علاقہ کی ترقی کے لئے وہاں پورے طور پر آبی ذخائرکے انتظام پر زوردیا پروگرام میں للت نارائن متھلا یونیورسیٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساکیت کشواہا ، پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر بالا پرساد، ایم ایل اے سنجے سراوگی ، ایم ایل اے جویش مشرسابق ایم ایل اے گوپال جی ٹھاکر ، ڈاکٹر سریشور جھا، پروفیسر شبنم ٹھاکر ، دیپک ٹھاکر، سنجیو کمار مشر، متھلیش کمار وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper