اردو | हिन्दी | English
191 Views
Entertainment

ہالی وڈ میں فلم سائن کرنے سے کوئی سٹار نہیں بن جاتا: پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔ 29 جون (یو این این)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں فلم سائن کرنے سے کوئی سٹار نہیں بن جاتا بلکہ اس کی ریلیز کا انتظار کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق پریانکا کا کہنا تھا ہالی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’’بے واچ‘‘ کے حوالے سے میں بے حد پرجوش ہیں تاہم پہلے فلم کو ریلیز ہونے دیں صرف سائن کرنے سے کوئی بڑا سٹار نہیں بنتا۔پریانکا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنے امریکی شو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باعث کوئی اور فلم سائن نہیں کرسکتیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی شو کوائنٹیکو کا مرکزی حصہ رہیں جس کے بعد وہ ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن کی فلم ’’بے واچ‘‘ سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

About the author

Taasir Newspaper