اردو | हिन्दी | English
352 Views
Entertainment

ہر رات ایک ہارر فلم دیکھتی ہوں: زرین خان

zarine-khan-49-v
Written by Tariq Hasan

ممبئی ،۰۱اپریل(پی ایس آئی) اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے آنے والی ہارر فلم کی تیاری کے لیے ہر رات ایک خوفناک فلم دیکھتی ہیں۔فلم ”ویر“ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی زرین خان کی آنے والی فلم1921 ایک ہارر مووی ہے۔زرین خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی ہارر فلموں میں کام نہیں کیا، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ خوفناک فلموں میں کس طرح اداکاری کی جاتی ہے، وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی غرض سے ہارر موویز دیکھ رہی ہیں۔زرین خان نے آنے والی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

About the author

Tariq Hasan