اردو | हिन्दी | English
145 Views
Politics

ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی اعانت کااعلان

Raghubar-Das
Written by Taasir Newspaper

رانچی،5مئی(معیز الدین خان)۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے چھتیس گڑھ کے بلرام پور میں ہوئے سڑک حادثے میں مارے گئے ریاست کے لوگوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی اعانت اور زخمیوں کو 25۔25ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر داس نے آج یہاں اس حادثے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ٰ رمن سنگھ سے بات کی اورپورے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں کل رات ایک پرائیویٹ بس کے دلدھووا گھاٹ میں بے قابو ہوکر پل سے نیچے کھائی میں گرنے سے 18افراد کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ حکومت حادثات میں مرنے والے ریاست کے لوگو ں کے لواحقین کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضرورتوں کو پہلے بھی پوراکرنے کے تئیں اپنی ذمہ داری کوپوراکرتی رہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper