اردو | हिन्दी | English
96 Views
Politics

ہمیں عدلیہ کی تاریخ اورر وایت پر فخر ہے: اکھلیش یادو

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ 24 اپریل (آفاق عالم): وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت جمہوری اقدار کی حفاظت کرنے اور لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے پابند عہد ہے۔ عدلیہ باقاعدہ اپنا کام تبھی کرسکتی ہے جب اسے سبھی ضروری سہولیات دستیاب ہوں۔ اس کے مدنظر ریاست کی سماجوادی حکومت نے عدلیہ کیلئے وسائل اور سہولیات میں اضافہ کاکام لگاتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کااظہار نئی دہلی میں وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کیلئے دیئے گئے اپنے بیان میں ظاہر کئے ہیں۔ اسے پرنسپل سکریٹری انصاف عبدالشاہد کے ذریعہ پڑھا گیا۔ مسٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کاکام ریاستی حکومت نے اولین ترجیحات کے طور پر پورا کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper