اردو | हिन्दी | English
238 Views
Politics

ہندوستان کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : راجناتھ

9psi22
Written by Taasir Newspaper

جے پور، 9؍جون (آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہندوستان کا کسان خوشحال نہیں ہوتا، اس وقت تک ہندوستان کو خوشحال بنانے کا ہماراخواب پورا نہیں ہو سکتا ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ 2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی فائرنگ میں پانچ کسانوں کی موت کے پس منظر میں ان کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔اس دوران وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب ہندوستان کی سرحدیں سے زیادہ محفوظ ہیں اور ہم آنے والے وقت میں سرحدوں کو اور زیادہ محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔حال ہی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے 4 ؍جون کو اپنی وزارت کے گزشتہ تین سالوں کے کام کاج پر ایک کتابچہ جاری کیا تھا۔سنگھ نے کام کاج کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں ملک کے سیکورٹی حالات سدھرے ہیں ، دنیا کی خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس ہندوستان میں قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران 90سے زیادہ آئی ایس آئی ایس کے حامیوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔اس کے ساتھ ہی حزب المجاہدین کے5 دہشت گردوں کو موت کی سزا دی گئی۔اس کے علاوہ نکسل متاثرہ ریاستوں میں نئی حکمت عملی بنائی گئی ہے ۔نکسلیوں کے خاتمے میں 60فیصد کا اضافہ ہواہے ، جموں و کشمیر میں بھی حالات سدھرے ہیں اورآئی ایس کے خطرات کو کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔سرجیکل اسٹرائیک کے بعد دہشت گرد وں کی دراندازی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں 368دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper