اردو | हिन्दी | English
139 Views
Politics

ہیلی کاپٹر گھوٹالہ:سونیاکوگرفتار کرنے سے ڈرتے ہیں مودی:اروند کجریوال

Arvind-Kejriwal
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی7مئی(سید شمیم)اگستاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ معاملے میں مودی حکومت اور کانگریس پر برستے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج کہا کہ وزیر اعظم میں سونیا گاندھی کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے اور دونوں جماعتوں کی بدعنوانی میں سازش ہے۔وزیراعظم کی مبینہ فرضی ڈگری کے معاملے پر بولتے ہوئے کجریوال نے یہ بھی کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ سازباز ہے کہ بی جے پی حکومت ہیلی کاپٹر معاملے میں سونیا گاندھی کو گرفتار نہیں کرے گی اور کانگریس مودی کی تعلیمی قابلیت کے معاملے کو نہیں اٹھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اطالوی عدالت کے حکم میں سونیا گاندھی، احمد پٹیل، کچھ حکام اور کانگریس لیڈروں کے نام بھی ہیں لیکن مودی میں ہمت نہیں ہے سونیا گاندھی کو گرفتار کرنے کی … ان سے دو سوال تک کہنے کی ہمت نہیں ہے۔کجریوال نے یہاں جنتر منتر پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی آپ کو کارروائی کرنے کے لئے وزیر اعظم بنایا گیا ہے،

About the author

Taasir Newspaper