اردو | हिन्दी | English
211 Views
Entertainment

ہیما مالنی نے د پیکاکو بالی وڈ کی ڈریم گرل قرار دیدیا

hema
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۱۹،ستمبر(پی ایس آئی) بولی وڈ کی سینئر دیواز کو متعدد خطابات سے نوازا گیا، ہیما مالنی ایک طویل عرصہ بولی وڈ کی ڈریم گرل رہیں حتیٰ کہ آج بھی لوگ انہیں ڈریم گرل کے نام سے یاد کرتے ہیں، مگر اب انہوں نے اپنا یہ تاج دیپیکا پاڈوکون کے سپرد کردیا ہے، حال ہی میں ہیما مالنی نے دیپیکا پاڈوکون کے غیرمعمولی کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کی موجودہ ڈریم گرل قرار دے دیا۔جس پر دیپیکا پاڈوکون نے ہیما مالنی کے اس بیان سے متاثر ہوتے ہوئے ٹوئٹر پر سینئر اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پوسٹ پر لکھا کہ آئی لو ٹو ہیما جی، بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپیکا پاڈوکون اس وقت بولی وڈ کی ملکہ ہیں اور جس طرح کی فلمیں وہ ابھی کررہی ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ تاج ان کے سر پر ایک طویل عرصہ تک سجا رہے گا۔ دیپیکا پاڈوکون آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ نظر آئینگی۔

About the author

Tariq Hasan