اردو | हिन्दी | English
80 Views
Politics

یوپی میں باصلاحیت طلبا کو 30-30 ہزار روپئے ملیں گے

akhlilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ 12 اگست (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے باصلاحیت طلبا کو ترمیم شدہ کنیا ودیا دھن یوجنا کا فائدہ پہنچانے کیلئے مہم چلاکر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے تناظر میں رکشا بندھن کے موقع پر 16 اور 17 اگست کو جن پد /تحصیل ہیڈکوارٹر پر انچارج وزراء یا ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اس سال انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی امتحان پاس کرنے والوں کو 30 ہزار روپئے کی حوصلہ افزائی رقم کا چیک تقسیم کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد متعلقہ ضلع مجسٹریٹ اور ضلع اسکول انسپکٹر کے ذریعہ یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے دو ارب 67 کروڑ 30لاکھ روپئے منظور کئے جاچکے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan