اردو | हिन्दी | English
127 Views
Indian

یوپی کے نئے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے عہدہ سنبھالا

dgp
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ22اپریل(آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے نئے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے چارج سنبھال لیا ہے۔ سلکھان سنگھ اب یوپی کے نئے ڈی جی پی ہیں۔ چارج لیتے وقت ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے کہاکہ ہمارامقصد ہوگاکہ ہم ریاست کے عوام کو اپنے ہر فیصلے سے یہ بتاپائیں کہ پولیس ان کے لئے ہے۔انہیں تحفظ دینے کے لئے ہے۔جرم کرنے والاکوئی بھی ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔اس سے پہلے سلکھان سنگھ پولیس ڈائریکٹر جنرل (تربیت)کے عہدے پرتعینات تھے۔ان کی شبیہ ایک ایماندار اور سخت افسرکی ہے۔سال 1 9 80بیچ کے آئی پی ایس افسر سنگھ ستمبر 2017میں ریٹائر ہوں گے۔سلکھان سنگھ نے جاوید احمد کی جگہ لی ہے جنہیں پولیس ڈائریکٹر جنرل (پی اے سی)کے عہدے پرنئی تعیناتی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل(قانون کا نظام)دلجیت سنگھ چودھری کو ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹرجنرل(اقتصادی کرائم برانچ)کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس کا اضافی چارج بھی دیاہے۔

About the author

Tariq Hasan