اردو | हिन्दी | English
234 Views
Politics

یوکرین حکومت ممتا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

کلکتہ4اگست(یو این آئی)یوکرین کی حکومت نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبانا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو یوکرین حکومت نے خط روانہ کردیا ہے ۔یوکرین حکومت ممتا بنرجی کے وزیر ریلوے اور وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے کیے کاموں سے متاثر ہوکر اعزازی ڈگری سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے کنیا شری اور کھاد سری اسکیم کے ذریعہ دیہی علاقوں کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس کی وجہ سے لڑکیوں میں تعلیم کا فروغ بھی پوا ہے ۔یوکرین حکومت نے ممتا بنرجی کو اپنے ملک آنے کی دعوت بھی دی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper